the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف منی لانڈرنگ کے معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ ای ڈی کی خصوصی عدالت نے ذاکر نائیک کے خلاف یہ وارنٹ جاری کیا ہے۔ ای ڈی نے عدالت کو دی عرضی میں الزام لگایا ہے کہ چار بار سمن بھیجنے کے بعد بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک بیان کے لئے حاضر نہیں ہوئے۔

ای ڈی کی معلومات کے مطابق ذاکر نائیک یو اے ای میں ہیں اور یو اے ای کے ساتھ ہندوستان کا حوالگی معاہدہ ہے، اس لئے غیر ضمانتی وارنٹ کے ذریعے ڈاکٹر ذاکر نائک کو ہندوستان لانے میں مدد ملے گی اور جانچ آگے بڑھ پائے گی۔ ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف پروینشن آف منی



لانڈرنگ کے تحت جانچ کی جا رہی ہے۔

ای ڈی کا دعوی ہے کہ عامر اور خود ذاکر نائیک کی بہن نے بھی اپنے بیان میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ذریعہ آئی آر ایف کو چیریٹی کے تحت ملے پیسوں کا غلط استعمال کرنے کی بات کہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ای ڈی نے نائیک اور دیگر کے خلاف منی لنڈرگ کے سلسلہ میں فوجداری مقدمہ درج کیا تھا۔

غیر قانونی سرگرمی روک تھام قانون کے تحت این آئی اے کی جانب سے نائک کے خلاف درج شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ای ڈی نے منی لانڈرنگ کا کیس درج کیا تھا۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے کہا تھا کہ نائیک کو بار بار سمن بھیجا گیا ، لیکن وہ اس کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
KHALID RAZA Says:
GUSTAKE RASOOL KA YAHI ANJAM HOGA

Comment posted on April 17 2017
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.